• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امت مسلمہ کو عالمی دہشت گردی کا سامنا ہے،مجلس وحدت مسلمین پاکستان

کراچی(اسٹاف رپوٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے ہنگو کے نوجوان اعتزاز حسن بنگش کی چھٹی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک و قوم کا دفاع کرنے والے نوجوان اس قوم کا فخر اور حقیقی ہیرو ہیں۔اعتزاز حسن نے اپنی جان پر کھیل کر دہشت گردی کی جس کاروائی کو ناکام بنایا اگر دہشت گرد اس میں کامیاب ہو جاتے تو پاکستان کی تاریخ میں ایک سیاہ باب کا مزید اضافہ ہو جاتا۔شہید اعتزاز حسن نے اس حقیقت کو سچ کر دکھایا کہ شیعہ قوم پاکستان کا مضبوط دفاع ہے اورمادر وطن کی سلامتی کے لیے جان دینے سے بھی دریغ نہیں کرتی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ کو عالمی دہشت گردی کا سامنا ہے۔ دنیا کے ہر مسلم ملک کو امریکہ نے میدان جنگ بنایا ہوا ہے اور وہ سفارتی و اخلاقی آداب کی پرواہ کیے بغیر دوسروں کی خودمختاری کو پامال کرتا آگے بڑھ رہا ہے۔ایسی صورتحال میں عالم اسلام کو باوقار کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین