• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس، ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا انعقاد


پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریب پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے صدر چوہدری محمد رزاق ڈھل بنگش کی صدارت میں منعقد کی گئی جس میں مقررین نے ذوالفقار علی بھٹو کی ملک و قوم کے لیے خدمات پر روشنی ڈالی۔

تقریب کے دوران مقررین نے کہا کہ آج اگر ہم دیار غیر میں لاکھوں کی تعداد میں آباد ہیں تو یہ ذوالفقار علی بھٹو کی سوچ اور اقدام کی بدولت ہے جنہوں نے ہمیں شناخت دی پہچان دی، پاسپورٹ دیا ملک کو آئین دیا بہت سے اصلاحات کیں، ہم ان کو کبھی بھی نہیں بھول سکتے۔

اس موقع چوہدری محمد رزاق ڈھل بنگش، سینئر نائب صدر سید کفایت حسین نقوی، سینئر راہنما عتیق الرحمن مرزا، روحانی پیشوا سید کمال حسین شاہ، خاتون ونگ فرانس کی صدر محترمہ روحی بانو ، ملک ستار، راناشاہد اور نوجوان ر ہنما رضی الحسن ڈھل بنگش نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بھٹو ازم اور فلسفہ بھٹو پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہم ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو جاری رکھیں گے، ہم نے یہ عہد کیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کی جانب سے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

تازہ ترین