• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

آسٹریلیا ،بہت زیادہ پانی پینے کی وجہ سے 10 ہزار اونٹ ہلاک کرنے کا فیصلہ

آسٹریلیا ،بہت زیادہ پانی پینے کی وجہ سے 10 ہزار اونٹ ہلاک کرنے کا فیصلہ


سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک): آسٹریلوی حکام نے بہت زیادہ پانی پینے کی وجہ سے 10ہزار اونٹوں کو ہلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آسٹریلوی حکام اونٹوں کو ہلاک کرنے کی 5 روزہ مہم کا آغاز9 جنوری سے کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی حکام اونٹوں کو ہلاک کرنے کی 5 روزہ مہم کا آغاز9 جنوری سے کریں گے جس کی وجہ ان کا بہت زیادہ پانی پینا بتائی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آسٹریلوی حکام اس منصوبے پر عملدرآمد کے لیے ہیلی کاپٹر استعمال کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ اونٹوں کوہلاک کرنے کی ایک وجہ خشک سالی بھی ہے۔

تازہ ترین