الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشواروں میں مبینہ تضادات پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو 14جنوری کو طلب کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری کے اثاثوں کی تفصیلات میں تضادات کی نشاندہی کی تھی۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو کو کئی بار یاد دہانی کے خطوط بھی بھجوائے تھے۔