جہلم پولیس نے شادی بیاہ کی تقریبات میں ڈرون کیمرہ چرانے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔
ڈی پی او کیپٹن سید حماد عابد کے مطابق ملزم طارق محمود شادی بیاہ کی تقریبات میں باراتی بن کر جاتا تھا اور موقع ملنے پر مووی میکرز کا ڈرون کیمرہ لے کر فرار ہوجاتا تھا۔
ملزم نے ایک ماہ قبل جہلم میں ایک شادی ہال میں داخل ہو کر پہلے کھانا کھایا اور پھر موقع ملتے ہی ڈرون کیمرہ لے کر فرار ہوگیا۔
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم پر پہلے بھی ڈرون کیمرہ چوری کرنے کا مقدمہ درج ہے۔