• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام کوٹ: خودکشی کرنے والے نوجوان کے قتل کا شک ظاہر

اسلام کوٹ(رپورٹ عبدالغنی بجیر)اسلام کوٹ بیس روز قبل قبل مبینہ طور خودکشی کرنے والے نوجوان کے والدین نے قتل کا شک ظاہر کردیا۔ بیس روز قبل اسلام کوٹ شہر کے میگھواڑ محلے میں گائوں گوڑانو کے رہائشی دلیپ میگھواڑ کی لاش ا س کے کمرے میں لٹکی ہوئی ملی تھی۔اس وقت واقعہ کو خودکشی قرار دیا گیا تھا۔تاہم گذشتہ روز ورثاء نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نوجوان کو قتل کیا گیا ہے ۔نوجوان کے ورثاء پربھو،لچھمن،دیوان اور دیگر نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ دلیپ کی لاش اسلام کوٹ شہر کی ایک مسواڑی جگہ میں لٹکی ہوئی ملی تھی۔جہاں وہ اکیلا رہائش پذیر تھا۔ہمیں اب بتائی گئی نشانیوں کے بعد شک ہوا ہے کہ دلیپ کو قتل کیا گیا ہے۔ہم نے پولیس کو متعدد بار تفتیش کی درخواستیں کی ہیں۔مگر اسلام کوٹ پولیس تفتیش شروع نہیں کر رہی ہے۔انہوں نے اپیل کی ہے کہ واقعہ کی تفتیش کروا کر انصاف کیا جائے۔

تازہ ترین