ملتان (سٹاف رپورٹر) فنکشنل کےمرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اشرف قریشی نے سینئر سیاستدان مسلم لیگی مخدوم محمد جاوید ہاشمی سے ملاقات کی۔اس موقع پرمخدوم جاوید ہاشمی نے کہا موجودہ حکومت کو مدت پوری کرنی چاہئے تاکہ یہ لوگ اچھی طرح بے نقاب ہوں۔ ان کے پاس کوئی و ژن ہے نہ کوئی پالیسی نہ ہی قومی خدمت کا منصوبہ یا ریلیف ،سوائے جھوٹے نعروں، جذباتی تقاریر اور دھمکیوں کے ۔عمران خان جمہوری اداروں کے راستے بھی بھول چکاہے۔ میں نے ساری زندگی ملک وقوم کی خدمت جمہوریت کی بقا قومی نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کیلئے وقف کر رکھی ہے ۔انہوں نےپیر پگاڑا کی برسی کے حوالے سے کہا وہ بڑے لیڈر و روحانی رہنما تھے۔ ان جیسی قیادت اور شخصیت صدیوں بعد پیدا ہوتی ہے۔ محمد اشرف قریشی نے اس موقع پر بتایاحکومت نے اداروںگروپ اور مافیاز کو کھلی چھٹی دے رکھی ہےوہ عوام کی گردن دبوچے یا کاٹ دے انہیں اپنے ملک وقوم کی کوئی پروا نہیں ۔