• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارہ حادثہ، پورا ملک متاثرین کے ساتھ کھڑا ہے، جسٹن ٹروڈو


کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ مشکل حالات میں متاثرین کو میری مکمل حمایت حاصل ہے، ہم متاثرین کے ساتھ ہیں، پورا ملک آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔

کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن میں یوکرینی طیارہ حادثے میں ہلاک افراد کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے تقریب کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ اس قسم کا سانحہ ہرگز نہیں ہونا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے ہمیں ذمے داروں کے احتساب اور انصاف کے حصول کا مقصد دیا۔

واضح رہے کہ یوکرین کا بوئنگ 737 طیارہ تہران کے قریب غلطی سے لگنے والے ایرانی میزائل کی زد میں آکر تباہ ہو گیا تھا جس میں سوار تمام 176 افرادہلاک ہو گئے تھے۔ طیارے میں 167 مسافر اور عملے کے 9 افراد سوار تھے۔

تازہ ترین