• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، پرتگالی کار ڈرائیور حادثے میں جاں بحق


سعودی عرب میں جاری کار ریلی کے دوران 45 سالہ پرتگالی رائیڈر پاؤلو خوفناک حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے۔

کار ریلی میں حصہ لینے والے 45 سالہ پرتگالی رائیڈر پاؤلو ایونٹ کے ساتویں مرحلے میں حادثے کا شکار ہوکر جان کی بازی ہار گئے۔

پاؤلو کےساتھ اتوار کے روز ریاض اور وادی الدواسر کے قریب حادثہ پیش آیا جس کے بعد طبی عملے نے انہیں جائے وقوعہ پر ہی امداد دینے کی کوشش کی اور پھر فضائی ایمبولینس کے ذریعے انہیں اسپتال منتقل کیاگیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق اسپتال پہنچنے سے قبل ہی پرتگالی رائیڈر پاؤلو کی موت ہوچکی تھی۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں منعقد ہونے والی کار ریلی میں ڈرائیورز کو بارہ روز میں 7500 کلومیٹر سفر طے کرنا ہے۔

تازہ ترین