• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یارخان میں نایاب نسل کا الّو پکڑا گیا

رحیم یارخان میں نایاب نسل کا الو پکڑا گیا


رحیم یارخان میں نایاب نسل کا الو پکڑا گیا جسے محکمہ وائلڈلائف کے حوالے کردیا گیا ہے۔

رحیم یارخان میں چرچ روڈ پر مدر لینڈ سرکاری اسکول میں خاص نسل کا آدھا سفید بارن الّو، اڑ کر احاطے میں آ گرا۔

ترجمان وائلڈ لائف ڈاکٹر فیاض کے مطابق یہ الّو پاکستان میں بہت کم پایا جاتا ہے۔ پاکستان میں اس کی قیمت 40  سے 50 ہزار روپے تک ہے۔

اسکول کے عملے نے اس کو پکڑ کر وائلڈ لائف کےحوالے کیا جس کے بعد اسے محکمہ وائلڈ لائف کے بریڈنگ سینئر میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین