• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چین کے صوبے کنگ ہائی میں سڑک پر اچانک گڑھا پڑنے سے ایک مسافر بس اندر دھنس گئی، حادثے میں 6 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے۔

چین میں ایک نہایت مصروف سڑک پر ٹریفک جام کے باعث گاڑیاں سست روی سے آگے بڑھ رہی تھیں کہ اچانک سڑک میں 10 میٹر قطر کا دس میٹر گہرا گڑھا پڑ گیا، جس میں ایک بس جا گری۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد ریسکیو کی 30 گاڑیاں اور ایک ہزار اہل کار جائے حادثہ کی طرف روانہ کیے گئے۔

ریسکیو کا کہنا تھا کہ سڑک پر بننے والے سنک ہول میں گرنے سے 6 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے تاہم ان کی حالت بہتر ہے۔

تازہ ترین