• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپتان اظہر علی اور محمد رضوان کے فٹنس ٹیسٹ ہوگئے

کپتان اظہر علی اور محمد رضوان کے فٹنس ٹیسٹ ہوگئے


پاکستان کے ٹیسٹ کپتان اظہر علی اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمدرضوان کا فٹنس ٹیسٹ بھی ہوگیا، گزشتہ ہفتے ہونے والے فٹنس ٹیسٹ میں دس سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کی اکثریت فٹنس ٹیسٹ کے نئے معیار پر پورا نہیں اُترسکی، کرکٹرز فٹنس کا معیار بڑھانے کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں۔

پاکستانی ٹیم کے کوچ مصباح الحق نے قومی کرکٹرز کی فٹنس کے حوالے سے کہا تھا کہ پہلے فٹنس کا معیار کھلاڑیوں کی اسٹرینتھ دیکھ کر کیا جاتا تھا لیکن اس بار دنیائے کرکٹ کی چار بہترین ٹیموں کی فٹنس کے معیار کو پیش نظر رکھا گیا ہے۔

ٹیسٹ کپتان اظہر علی اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کے دو روز ہ فٹنس ٹیسٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) لاہور میں ہوئے۔

اسد شفیق کا فٹنس ٹیسٹ دیگر کرکٹرز کے ہمراہ 20 اور 21 جنوری کو ہوگا۔ تینوں کرکٹرز وائرل انفیکشن کی وجہ سے فٹنس ٹیسٹ نہیں دے سکے تھے۔

گزشتہ ہفتے دس سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ ہوئے جن میں بعض کرکٹرز کی فٹنس معیار تک نہ پہنچ سکی، فٹنس ٹیسٹ کا معیار بڑھانے کے سبب کھلاڑی خاصے پریشان ہیں۔

حسن علی کی پسلیوں کی انجری کا جائزہ لینے کے لیے ایک دو روز میں اسکین ہو گا، جبکہ کمر کے کھنچاؤ کے شکار فخر زمان کا بھی فٹنس ٹیسٹ نہیں ہو سکا تھا، امکان ہے کہ کلیئرنس ملنے کے بعد ان کا بھی فٹنس ٹیسٹ 20 اور 21 جنوری کو محمد عامر، شاداب خان اور وہاب ریاض کے ساتھ ہوگا۔

دوسری جانب ہیڈکوچ مصباح الحق نے ایک بیان میں کہا تھا کہ حالیہ نتائج میں چند کرکٹرز فٹنس ٹیسٹ کا مطلوبہ معیار حاصل نہیں کرسکے، تاہم موجودہ معیار حاصل نہ کرنے والے کھلاڑیوں کی فٹنس گذشتہ معیار سے بہتر ہے۔

تازہ ترین