• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ میڈیا گروپ کے زیر اہتمام تعلیم کے فروغ کیلئے کوئز مقابلے

لاہور(رپورٹ: خالد خٹک)قرشی جام شیریں اورجنگ میڈیا گروپ کے زیر اہتمام اسکولوں کے بچوں میں کوئز کلچر کو بحال کرنے اورملک بھر میں تعلیم کے فروغ کے لئے کوئز مقابلے ’’ہونہار پاکستان‘‘ کے گرینڈ فنالے کا انعقادگزشتہ ہفتےقرشی جام شیریں کے تعاون سے ہوا۔تحریک ِپاکستان ، ادب ، تاریخ ، کھیل ،سائنس سمیت دیگرموضوعات پرسوالات کئے گئے۔مقابلے میںانعام حاصل کرنے والوں میں ہمدردپبلک اسکول کراچی کی نبیحہ جمال نے جونیئر کیٹیگری میں’’ہونہار پاکستان‘‘ کا اعزاز حاصل کیا جبکہ لاہور مکتب اسلامک اسکول کی نسیمہ فاطمہ نے سینئر کٹیگری میں’’ہونہار پاکستان‘‘ کا خطاب جیتا۔سید باقر ہاشمی نے بحیثیت کوئز ماسٹر فرائض سرانجام دیئے جبکہ ’’کوئزمقابلے‘‘ کے پینل میں پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کے وائس چیئرمین سید جاوید رضا نقوی اور جنگ میڈیا گروپ کے منیجر مارکیٹنگ (ایونٹس) عمران زمان شامل تھے۔ عِزا ڈویلپرز کےسی ای اواور سماجی کارکن ، کارکن امداد خان مہمان خصوصی تھے جنہوں نے فاتحین اور رنر اپس میں انعامات تقسیم کیے۔

تازہ ترین