• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ ، سونا فی تولہ 400 روپے مزید سستا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں10ڈالرکی کمی ہوئی جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1543ڈالر کا ہو گیا،جبکہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 400روپے کی کمی سے89200 روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 343روپے کی کمی سے 76475روپے ہوگئی لیکن چاندی کی فی تولہ قیمت1070روپے پر مستحکم رہی۔

تازہ ترین