• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صفورا چورنگی کے قریب سے ماں اور دو کمسن بیٹیاں مبینہ طور پر اغوا کر لی گئیں،پولیس کے مطابق واقعہ دو روز قبل اس وقت پیش آیا جب بچیوں کا باپ نواز شہر سے باہر تھا، پولیس نے بتایا کہ گھر سے ایک موٹر سائیکل، نقدی اور سامان بھی غائب ہوا ہے، مبینہ طور پر اغوا ہونے والی خاتون کا نام کلثوم بی بی جبکہ بچیوں میں فاطمہ اور حمدہ شامل ہیں،مغوی بچیوں کی عمریں 8 ماہ اور ڈھائی سال ہیں،مدعی نواز نے مغوی کلثوم بی بی سے پسند کی شادی کی تھی، پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ممکنہ طور پر اغوا میں خاتون کے گھر والے ملوث ہو سکتے ہیں، ملیر کینٹ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ خاتون کے شوہر نواز کی مدعیت میں درج کر لیا ہے۔

تازہ ترین