• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کے ملزم کو عمر قید، مقتولہ کے ورثا کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ وسطی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیاقت علی کھوسو نے قتل کے الزام میں جرم ثابت ہونے پر ملزم شکیل احمد کو عمر قید کی سزا سنادی، عدالت نے ملزم کو مقتولہ کے ورثا کو پانچ لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے، عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہوگی،استغاثہ کے مطابق ملزم نے مقتولہ فائزہ کو رشتے کے تنازعے پر قتل کیا،ملزم مقتولہ کی چھوٹی بہن سے شادی کرنا چاہتا تھا رشتے سے انکار پر ملزم نے مقتولہ کو قتل کردیا،عدالت نے قرارد دیا کہ ملزم کا جیل میں گزراہوا عرصہ سزا میں شمار ہوگا۔

تازہ ترین