• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ ٹائون،ڈاکوئوں سے مقابلے میں شہید پولیس اہلکار آرمی کا سابق سپاہی، لاڑکانہ کا رہائشی تھا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلدیہ ٹائون میں گذشتہ شب ڈاکوئوں سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والا اہلکار عبدالرحمٰن جتوئی لاڑکانہ کے علی نواز جتوئی گائوں کا رہائشی تھا،پولیس کے مطابق اہلکار پاکستان آرمی کا سابق سپاہی تھا،شہید اہلکار نے 2014 میں بطور ایکس آرمی پولیس کانسٹیبل سندھ پولیس میں شمولیت کی، عبدالرحمٰن نے سوگواران میں بیوی،3بیٹے اور 4بیٹیاں چھوڑی ہیں۔
تازہ ترین