• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں طیارے کی تباہی، ذمے دار گرفتار، خصوصی عدالت تشکیل، کینیڈا نے ذمے داری میں امریکا کو بھی شریک کردیا

تہران (جنگ نیوز) ایران کی عدالت نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین کے مسافر طیارے کو مار گرائے جانے کے واقعے کے ذمہ داران کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایران کے صدر حسن روحانی نے یوکرین کا طیارہ مار گرانے کے حادثے کی تحقیقات کے لیے خصوصی عدالت کے قیام کا اعلان کیا۔

  یہ بھی دیکھئے: طیارہ حادثہ، پورا ملک متاثرین کے ساتھ کھڑا ہے، جسٹن ٹروڈو


دوسری جانب کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لئے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر خطے میں کشیدگی نہ ہوتی تو طیارے کو مار گرائے جانے کا واقعہ پیش نہ آتا ۔

کینیڈا میں تعزیتی تقریب سے خطاب میں انہوں نے امریکا کو بھی شامل مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب آپ کو تنازع یا جنگ کا سامنا ہوتا ہے تو اس طرح کے واقعات رونما ہوتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی عدلیہ کے ترجمان غلام حسین اسماعیلی نے منگل کو گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طیارہ تباہ ہونے کے واقعے کی وسیع تر تحقیقات کی گئیں اور چند افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین