• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پروگرام میں فیصل واوڈا نے فوجی بوٹ میز پر رکھ دیا

پروگرام میں فیصل واوڈا نے فوجی بوٹ میز پر رکھ دیا  


کراچی(ٹی وی رپورٹ)وفاقی وزیرپانی وبجلی فیصل واوڈانے پروگرام میں جوتا (فوجی بوٹ) میز پر رکھ دیا انہوں نے کہا کہ جو جماعتیں اور ان کے رہنما سمجھوتے کرتے ہوں انہیں بڑی باتیں نہیں کرنا چاہئیں ۔نون لیگ جب اقتدار میں ہوتی ہے تو اداروں کو آنکھیں دکھاتی ہے ۔پاناما جے آئی ٹی تشکیل دی گئی تو بھی اداروں پر بلا جواز تنقید کی گئی پھر ڈان لیکس کا معاملہ سامنے آیا ۔ججزکو بھی متنازع بنانے کی کوشش کی ۔پھر مریم نواز ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگاتے ہوئے احتجاج کرنے لگیں اور الیکشن کے بعد یوٹرن لے کر نون لیگ کے قائد لندن چلے گئے۔اشتہاری صاحبزادے کہتے ہیں کہ ہم ہواخوری کیلئے نکلے تھے ۔نوازشریف لندن علاج کیلئے باہر گئے تھے ۔آغاز سے کہہ رہا ہوں کہ نوازشریف بیمار نہیں ہیں ،مریم نواز کا ٹوئیٹر اکاوٴنٹ بند ہے کیوں کہ وہ مکمکا چاہتی ہیں ۔اگر نون لیگ جمہوری جماعت تھی تو اپنے موقف پر قائم رہتی ۔چوری بچانے کیلئے نوازشریف ملک سے باہر چلے گئے ۔توسیع کے معاملے پر انہوں نے لیٹ کر بوٹ کو عزت دی ہے ۔انہوں نے جوتے کو چوم کر عزت دی ہے ۔

تازہ ترین