آپ آف لائن ہیں
جمعرات13؍ صفر المظفّر 1442ھ یکم اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

آئین پاکستان تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق فراہم کرتا ہے، جاوید جلیل خٹک

لزبن (سرفراز فرانسس) پرتگال سفارتخانہ پاکستان لزبن میں سکھ کمیونٹی کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سکھ سنگت پرتگال کے وفد نے شرکت کی۔ اس موقع پر کرتار پور راہداری کے موقع پر ریلیز کیا جانے والا ترانہ سنایا گیا جبکہ پاکستان پوسٹ کی جانب سے جاری کردہ بابا گرو نانک کی یادگاری ٹکٹ سکھ کمیونٹی کو بطور تحفہ دیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان جاوید جلیل خٹک نے کہا کہ دنیا بھر میں بسنے والی سکھ کمیونٹی کے لیے پاکستان کے دروازے کھلے ہیں جبکہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کو مکمل آزادی ہے پاکستان کا آئین اور قانون سب کو برابر حقوق اورتحفظ فراہم کرتا ہے پاکستان اقلیتوں کے لیے پر امن ملک ہے۔

یورپ سے سے مزید