• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناسا کی خلاباز خواتین کی اسپیس اسٹیشن کے باہر چہل قدمی

ناسا کی دو خاتون خلابازوں نے خلا میں بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن کے باہر چہل قدمی کی، صرف خواتین پر مشتمل خلائی چہل قدمی کا یہ دنیا کی تاریخ میں دوسرا واقعہ ہے۔

امریکی خلائی ادارے ناسا کی خلا باز جیسیکا میئر اور کرسٹینا خلائی چہل قدمی کے مشن کا حصہ ہیں، خاتون خلا باز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے باہر نکل کر خلا میں بیٹریوں کی تبدیلی کا کام کر رہی ہیں۔

اس موقع پر جسیکا میئر کا کہنا تھا کہ یہاں کا منظر بہت خوبصورت ہے۔ دونوں خواتین لگ بھگ آدھے گھنٹے تک باہر رہیں۔

اس سے قبل گزشتہ سال اکتوبر میں بھی ان ہی دو خاتون خلا بازوں نے اسپیس اسٹیشن کے باہر چہل قدمی کی تھی اور خلا ئی اسٹیشن کے پرزوں کی مرمت کی تھی۔

تازہ ترین