آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ26؍ جمادی الاوّل 1441ھ 22؍ جنوری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ویرات کوہلی آئی سی سی اسپرٹ ایوارڈ ملنے پر حیرت زدہ

ممبئی(جنگ نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی میدانوں پرمثالی رویے کیلئے نہیں جانے جاتے لیکن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انہیں اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ سے نوازا ہے۔ اس اعزاز پر خود کوہلی نے حیرت کا کا اظہار کیا ہے۔ خود آئی سی سی نے ان کا بیان جاری کیا ہے کہ جس کے بعد اسٹار بیٹسمین کہتے ہیں کہ کئی سالوں سے غلط وجوہ پر آئی سی سی کی نظر میں رہنے کے باوجود اس ایوارڈ نے مجھے حیران کردیا ہے۔ خیال رہے کہ انہیں ورلڈکپ میں بھارتی تماشائیوں کو آسٹریلین اسٹار اسٹیو اسمتھ پر آوازیں کسنے سے منع کرنے پر ایوارڈ دیا گیا ہے۔دریں اثنا کوہلی کا کہنا ہے کہ وہ آسٹریلیاکے خلاف پہلے ون ڈے میں 10 وکٹ سے شکست کے بعد دوبارہ سے نمبر تین پر بیٹنگ سے متعلق سوچ رہے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید