آپ آف لائن ہیں
پیر3؍صفر المظفّر 1442ھ 21؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

طالب علم نے تین نئے سیارے دریافت کرلیے

لندن ( جنگ نیوز) امریکی خلائی ایجنسی ناسا کی سیٹلائٹ کی مدد سے سکول کے 17 سالہ طالب علم نے تین نئے سیارے دریافت کر کے خلا بازوں کو حیرت زدہ کر دیا ۔ ناسا کی رپورٹ کے مطابق 17 سالہ نوجوان ’کوکیر‘ ہائی سکول کا طالب علم ہے جس نے بطور انٹرنی ناسا میں شمولیت اختیار کی اور سیٹلائٹ سے خلاء کا جائزہ لے کر تین نئے سیاروں کی نشان دہی کی۔ خلائی ایجنسی کے خلا بازوں نے طالب علم کے دریافت ہونے والے سیاروں کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے انہیں TOI 1338 کا نام دیا ہے ۔ ناسا کی رپورٹ کے مطابق نئے دریافت ہونے والے سیارے زمین سے 1300 میل کی مسافت پر ہیں اور یہ 6.9 گناہ بڑے ہیں، یہ ہر 95 دن بعد دیگر ستاروں کے گرد چکر لگاتے ہیں۔ سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ طالب علم نے ان سیاروں کی تلاش سٹار وارز فلم کو دیکھ کر شروع کی اور وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب بھی ہو گیا ۔ دیارفت ہونے والا ایک سیارہ سورج سے دس گنا بڑا ہے اور سورج کی روشنی اس کے ایک تہائی حصے تک ہی پہنچ پاتی ہے۔ ناسا کے مطابق طالب علم نے اپنی انٹرن شپ کا آغاز گزشتہ برس موسم سرما کی تعطیلات کے دوران کیا۔ کوکیر کا کہنا تھا کہ میں سورج اور چاند گرہن کے عمل کو بغور دیکھتا تھا، ہر بار مجھے مخصوص دائرے کے گرد دو سیارے نظر آتے تھے مگر میں حیران تھا کہ ان کے بارے میں ناسا یا کوئی خلا باز ابھی تک

کچھ نہیں بتا سکا ۔

یورپ سے سے مزید