• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتحادی چوزوں نے پر نکال لئے؟؟؟ مصطفیٰ کمال کی ”خبرناک“ میں گفتگو

کراچی (جنگ نیوز) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال جمعرات کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ کے مہمان ہوں گے اور اُن کے ساتھ (ڈمی) مولا بخش چانڈیو بھی شو کی رونق دوبالا کریں گے۔ دلچسپ گفتگو کے دوران جو موضوعات زیر بحث لائے جایں گے اُن میں ”اتحادی چوزوں نے پر نکال لئے، کچرا کنڈی کے چاند پر ڈیرے، کرپشن پہنچی کتوں کے زہر تک، ایک وزیراعظم سارے وعدے کیسے پورے کرتا اور جگر گوشوں کی سر بازار نیلامی“ شامل ہیں۔ طنز و مزاح سے بھر پور ”خبرناک“ علی میر اور عائشہ جہانزیب کے ساتھ رات11بجکر5منٹ پر دکھایا جائے گا۔

تازہ ترین