• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع وسطی میں بڑے تجارتی اداروں اور شاپنگ مال سے اشتہاری ٹیکس کی وصولی کی مد میں مثبت نتائج برآمد ہونے لگے اس سلسلے میں ضلع وسطی کی شاہراہ راشد منہاس روڑ پر قائم ایک شاپنگ مال کی انتظامیہ نے اپنےذمہ دارانہ رویہ کا اظہار کرتے ہوئےاشتہاری ٹیکس کی مد میں 23 لاکھ 25 ہزار 469 روپے کی ادائیگی کی چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ شاپنگ مالز اورتجارتی ادارے بھی اس عمل کی تقلید کرکے بلدیہ وسطی کو. مالی مشکلات سے نکالنے میں اہم کردار ادا کریں گے کراچی کے بلدیاتی ادارے مالی بحران کا مسلسل شکار. ہیں. بلدیاتی اداروں کی آمدنی کا اہم زریعہ لوکل ٹیکس ہے ضلع وسطی نے گزشتہ دنوں بلدیاتی ٹیکس بشمول اشتہاری بورڈ ٹیکس کی وصولی کے لئے خصوصی مہم کا آغاز کیا جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے اور ایک خطیر رقم اشتہاری ٹیکس کی مد میں وصول کی گئی۔

تازہ ترین