• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ اسمال انڈسٹریز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست،ڈی جی کو شوکاز نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نےمحکمہ اسمال انڈسٹریز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی محکمہ اسمال انڈسٹریز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، محکمہ اسمال انڈسٹریزکی جانب سے پینشن جاری نہ کرنے خلاف درخواست کی سماعت پر محکمہ اسمال انڈسٹریز فوکل پرسن کے پی ایس نے عدالت کو بتایا کہ ادارہ بے حد مالی بحران کا شکار ہے، تین چار ماہ سے ہمیں تنخواہ نہیں ملی عدالت نے فوکل پرسن کے بیان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ آپ بھی درخواست دائر کریں ہم حکمنامہ جاری کریں گے،عدالت نے حکم دیا کہ ڈی جی محکمہ اسمال انڈسٹریز 22 جنوری کوخود عدالت میں پیش ہوکر ریکارڈ فراہم کریں۔
تازہ ترین