آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ26؍ جمادی الاوّل 1441ھ 22؍ جنوری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

بلوچستان عوامی پارٹی کے تحفظات جلد دور کئے جائینگے ، حکومت

اسلام آباد(صباح نیوز)اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کے سلسلے میں حکومتی کمیٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں ترقیاتی فنڈز سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکومت نے بلوچستان عوامی پارٹی کے تحفظات جلد دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد میں خالد مگسی، زبیدہ جلال، احسان اللہ ریکی اور دیگر شریک تھے۔ بلوچستان عوامی پارٹی نے وفاقی کابینہ میں وزارت نہ ملنے تحفظات کا اظہار کیا جبکہ حلقوں میں ترقیاتی فنڈز جاری نہ ہونے پر بھی حکومت سے شکوہ کیا۔حکومت نے بلوچستان عوامی پارٹی کے تحفظات جلد دور کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ بلوچستان میں مسائل کا خاتمہ وزیر اعظم کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیر اعظم جلد بلوچستان کا دورہ بھی کریں گے، بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کا اجرا یقینی بنایا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید