• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماسکو (جنگ نیوز) روس ميں صدر کی مجوزہ آئينی تراميم کی راہ ہموار کرنے کے ليے وزير اعظم ديميتری ميدويديف اور کابینہ نے استعفی دے ديا ہے۔ البتہ صدر پوٹن نے نئی کابينہ کی تشکیل تک ميدويديف کو کام جاری رکھنے کا کہا ہے۔روسی وزير اعظم ديميتری ميدويديف نے صدر ولاديمير پوٹن کو اپنا استعفی پيش کر ديا ہے۔ روسی نيوز ايجنسيوں نے اس پيش رفت کی تصديق کر دی ہے۔ ميدويديف نے پوٹن سے ملاقات کے بعد بدھ کو استعفی ديا۔ اطلاع ہے کہ پوٹن نے ميدويديف کو ہدايت دی ہے کہ نئی کابينہ کی تشکیل تک وہ ملکی وزارت عظمی کی ذمہ دارياں نبھاتے رہيں۔

تازہ ترین