• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اے ای میں گھریلو ملازمہ رکھنے والے خاندان کی ماہانہ کمائی 11لاکھ روپے لازمی قرار

کراچی (جنگ نیوز) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت نے گھریلو خواتین ملازمین رکھنے کے خواہش مند خاندان کی ماہانہ کمائی کی حد بڑھا کر تقریبا پاکستانی 11 لاکھ روپے مقرر کردی، اماراتی خاندان کسی غیر شادی شدہ خاتون کو گھریلو ملازمہ کے طور پر بھرتی نہیں کر سکے گا۔ گلف نیوز کے مطابق یو اے ای کی وزارت انسانی وسائل کے حکام کے مطابق اب کوئی بھی اماراتی خاندان خاتون ملازم کو ملازمت پر اس وقت ہی رکھ سکے گا جب مذکورہ خاندان کی کمائی ماہانہ 25ہزار درہم یعنی پاکستانی 10 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد ہوگی۔ وزارت انسانی وسائل نے جہاں گھریلو ملازمہ کو نوکری دینے والے خاندان کی کمائی کی حد مقرر کی ہے وہیں حکومت نے ملازمین کی بھرتی کے لیے بھی نئے اور سخت قوانین متعارف کرادیے۔
تازہ ترین