لاہور(جنگ نیوز)متحدہ عرب امارات میں پہاڑ برف سے ڈھک گئے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں واقع جبلِ جیس پر برفباری کاسلسلہ جاری ہےاور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرچکاہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں نے 30 منٹ طویل گفتگو کی۔
مارکو روبیو نے مزید کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
مقتول نوجوان کے والد کا کہنا ہے کہ وہ صبح 7 بجے قربانی کیلئے گھر سے نکلا تھا دوپہر کو واپس آیا، تو بیٹے کی لاش ملی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں وسیم اکرم کو رمی کے دوران پُرجوش انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔
شکر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی میں کمی کی کوشش میں چین کی حمایت اور مدد پر شکر گزار ہیں۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق پنجاب میں 24 گھنٹوں میں 1773 ایکسیڈنٹ پر ریسکیو سروسز فراہم کی گئی۔ 24 گھنٹوں میں 987 شدید زخمیوں کو فرسٹ ایڈ کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مجوزہ معاہدے پر امریکا ابھی مطمئن نہیں ۔
محمد عودہ نے صرف 11 روز قبل ہی القسام بریگیڈز کی قیادت سنبھالی تھی، انہوں نے عزالدین الحداد کی جگہ سنبھالی تھی، جو اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے تھے۔
کراچی میں جانوروں کی آلائشوں کو سڑکوں پر پھیلانے اور چیرپھاڑ کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی۔
زیلینسکی نے کہا کہ موجودہ ’پی یو آر ایل‘ پروگرام، جس کے تحت یورپی فنڈنگ سے پیٹریاٹ میزائل خریدے جاتے ہیں، اب یوکرین کو درپیش خطرات کے مقابلے کیلئے ناکافی ہوچکا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ سب کچھ انتہائی حساس وقت میں ہو رہا ، تاریخ اس کو یاد رکھے گی۔
امریکی عوام کی اکثریت نے ایران جنگ کے فوری خاتمے کے حق میں رائے دیدی۔
لندن سمیت برطانیہ کے مختلف شہروں میں مسلمانوں نے دن کا آغاز مساجد اور عید گاہوں میں نمازِ عید ادا کرکے کیا۔
معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر کمال حسین نے نمازِ عید کی امامت کی اور خطبہ میں پاکستان کیلئے خصوصی دعا کروائی۔
نمازِ عیدالاضحیٰ کا سب سے بڑا اجتماع سعودی عرب کے زیرِ انتظام اسلامک سینٹر ویانا میں منعقد ہوا جہاں ہزاروں فرزندانِ توحید نے ایک ساتھ نمازِ عید ادا کی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد، سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 28 ویں ترمیم کی باتیں صرف میڈیا میں سن رہے ہیں۔