• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمنیٰ زیدی نے اللّہ پر یقین کو نظم میں بیان کردیا

یمنیٰ زیدی شاعری کرتے ہوئے


معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اللّہ پر ایمان رکھنے کو شاعرانہ انداز میں بیان کردیا۔

گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اللّہ پر ایمان اور یقین کو نظم کے ذریعے بیان کر رہی ہیں۔


یمنیٰ زیدی نے اپنی سوچ کو کچھ اِس طرح پیش کیا:

وقت سب تالے کھول دیتا ہے

ہر جواب ایک ایک کرکے بول دیتا ہے

ہم پریشان سے کھڑے وقت کی گرد میں

ہمیں وہ صبح اور شام میں ہی رول دیتا ہے

گر یقین کرو دِل کی آنکھ سے تو

تو کس کس مہربانی میں وہ ہمیں تول دیتا ہے

وقت سب تالے کھول دیتا ہے

ہر جواب ایک ایک کرکے بول دیتا ہے

یمنیٰ زیدی نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لوگوں کو ایک چھوٹا سا پیغام دیا ہے کہ ہمیشہ یہ یقین رکھیں کہ ہر کام ایک مقرر وقت پر ہوتا ہے اور ہمارا یہ یقین ہی اللّہ پر ہمارے ایمان کو مضبوط بناتا ہے۔‘

اداکارہ کی شاعری کی تعریف کرتے ہوئے اداکارہ زارا نور عباس نے بھی کمنٹ کیا۔

واضح رہے کہ یمنیٰ زیدی نے اِس سے قبل بھی انسٹاگرام پر شاعری کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔

View this post on Instagram

Arz kiya hai ...... just a thought... sharing ️

A post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial) on



تازہ ترین