• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی انڈر۔19 ورلڈکپ کا کل سے جنوبی افریقا میں آغاز

آئی سی سی انڈر۔19 ورلڈکپ کا کل سے جنوبی افریقا میں آغاز


آئی سی سی انڈر۔ 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے 13 ویں ایڈیشن کا آغاز کل سے جنوبی افریقہ میں ہورہا ہے، ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی، پاکستان ٹیم اپنا افتتاحی میچ 19 جنوری کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

ٹورنامنٹ میں شریک 16 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان جنوبی افریقا اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان کمبرلےمیں کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم گروپ سی میں شامل ہے، جس میں اُس کو بنگلہ دیش، اسکاٹ لینڈ اور زمبابوے سے مقابلہ کرنا ہوگا۔

قومی انڈر۔19 ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 19 جنوری کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

پاکستان ٹیم نے ورلڈ کپ مشن کا آغاز نائیجیریا اور سری لنکا کو وارم اپ میچز میں شکست دے کر کیا۔

اپنے پہلے میچ سے قبل ٹیم نے جمعرات کو پوشیفسٹروم میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا، جس میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی ڈرلز کیں۔

انڈر۔19 کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل 9 فروری کو کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین