آپ آف لائن ہیں
جمعہ3؍رجب المرجب 1441ھ 28؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

سابق ترک فٹبال اسٹار شوکور امریکا میں ٹیکسی چلانے پر مجبور

نیویارک (جنگ نیوز) ترک کے سابق سپر اسٹار فٹبالر حقان شوکور قلاش ہوگئے، کروڑوں کے مالک اب امریکا میں ٹیکسی چلا کر گذارہ کرنے پر مجبور ہیں۔ 2002 کے فٹبال ورلڈ کپ میں ترکی کو تیسری پوزیشن تک لے جانے والے شوکور قومی ہیرو قرار پائے۔ یہ میگا ایونٹ میں اب تک ترکی کی بہترین پوزیشن ہے۔ انہوں نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ کر سیاست میں حصہ لینا شروع کیا مگر کامیاب نہ ہوسکے اور 2015 سے وہ اہل خانہ کے ساتھ امریکا میں مقیم ہیں۔ 48سالہ شوکور نے112 انٹرنیشنل میچز کھیل کر 51گول اسکور کیے۔ انہوں نے 2008میں فٹبال سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔2017 میں گلاتا سرائے کلب نے ان کی رکنیت بھی معطل کر دی تھی جسے انہوں نے2000 میں یورپی یونین کپ میں کامیابی دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

اسپورٹس سے مزید