• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں دوسری جنگ عظیم کے دوران گرائے گئے بم برآمد، حکام نے ناکارہ بنادیئے

لندن ( جنگ نیوز) جرمن حکام نے دوسری جنگ عظیم کے دوران آبادی پر برسائے گئے 250 کلو گرام کے 2 بم برآمد کرکے ناکارہ بنا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق مغربی جرمنی کے شہر ڈورٹمنڈ میں سیکورٹی حکام کو دوسری جنگِ عظیم کے بموں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد شہر سے 14 ہزار افراد کا انخلاء کر کے ان دو بموں کو تلاش کیا گیا ۔ جرمن حکام نے عوام کو خبردار کیا تھا کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران اتحادی افواج کی جانب سے جرمنی پر گرائے بم (جو اس وقت نہیں پھٹ سکے تھے ) شہر کی زیادہ آبادی والے حصّے میں موجود ہو سکتے ہیں۔ ڈورٹمنڈ شہر کے سرکاری ٹوئٹر اکائونٹ پر اعلان کیا گیا کہ تعمیراتی کام کے دوران مزدوروں کو اس حوالے سے کچھ پتا چلا تھا جنہوں نے اس کی اطلاع حکام دی ۔بم ڈسپوزل سکواڈ انہیں تلاش کرنے کا کام شروع کیا۔ اور انہوں نے برطانوی اور امریکی فوج کی جانب سے استعمال کیے جانے والے 250 کلوگرام وزن کے دو بم برآمد کر لیے جنہیں شہر سے باہر لے جا کر محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا گیا جبکہ دیگر بموں کو تلاش کرنے کیلئے کام جاری ہے۔ جرمنی میں اس سے قبل بھی 250 کلوگرام کے امریکی و برطانوی ساختہ بم برآمد ہو چکے ہیں۔ گزشتہ سال ستمبر میں ہینوور سے دوسری جنگِ عظیم کا 250 کلو گرام وزنی بم ملا تھا۔

تازہ ترین