• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈز بریڈ فورڈ ائرپورٹ پر نئی ٹرمینل عمارت کا منصوبہ

لندن ( جنگ نیوز) لیڈز بریڈ فورڈ ائرپورٹ پر 150 ملین پونڈ کی لاگت سے نئی ٹرمینل عمارت تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے ۔ لیڈز بریڈ فورڈ ائرپورٹ پر موجودہ ٹرمینل کی جگہ نیا ٹرمینل تعمیر کرنے کا پلان ہے اگر اس منصوبے کی منظوری ہو گئی تو نئے ٹرمینل پر تعمیراتی کام شروع ہو جائے گا۔ لیڈز بریڈ فورڈ ائرپورٹ کےچیف ایگزیکٹو ہیویل ریس نے کہا کہ مسافروں کو درپیش مشکلات اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے نئی ٹرمینل عمارت کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ یہ تجویز ہماری صلاحیت سے بڑھ کر نہیں ہے۔ ہماری موجودہ عمارت مسافروں کی ضروریات کو پورا نہیں کر سکتی ۔ اس نئی عمارت سے کاربن کے اخراج میں کمی کا ہدف بھی حاصل کیا جا سکے گا۔ ائرپورٹ کا کہنا ہے کہ اگر منصوبے کو منظور کر لیا گیا تو نئے ٹرمینل کی تکمیل کا مطلب یہ ہوگا کہ وہ 2023 اگست تک زیرو کاربن اخراج کا ہدف حاصل کر لے گا ۔
تازہ ترین