• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپائیڈر مین مظاہرین کی حمایت میں 48 منزلہ عمارت پر چڑھ گیا

 پیرس (جنگ نیوز) اکثر لوگ کسی ایشو پر مظاہرین کی حمایت کرنے کیلئے احتجاج میں شرکت کر کے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں ۔ لیکن ایک فرانسیسی شہری نے مظاہرین کی حمایت کرنے کیلئے ایک انوکھا انداز اپنایا۔ ایک فرانسیسی شہری نے جس کاموازنہ فلمی ہیرو اسپائڈر مین سے کیا جاتا ہے مظاہرین کی حمایت کرنے کیلئے سپائیڈر مین کا انداز اپنایا ہے۔57 سالہ الین رابرٹ فرانس میں پینشن اصلاحات کے خلاف جاری احتجاج میں مظاہرین کی حمایت کی اور وہ ان کے حق میں آواز بلند کرنے کیلئے حفاظتی اقدامات کے بغیر ہی سپائیڈر مین کی طرح پیرس کی 48 منزلہ بلند عمارت پر چڑھ گیا۔ اسے عمارت پر چڑھنے میں 52منٹ لگے۔ عمارت پر چڑھنے سے قبل اس کا کہنا تھا کہ لوگ اپنی زندگی کے 40 سال غلامی کر کے گزار دیتے ہیں اور انہیں اپنی نوکری پسند بھی نہیں ہوتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ لوگ اچھی زندگی بسر کریں اس لیے ہم آج سڑکوں پر جمع ہیں۔ الین رابرٹ کو دنیا بھر میں بغیر رسی کے بلند و بالا عمارتیں سَر کرنے کے حوالے سے شہرت حاصل ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ عمارت پر چڑھنے کے دوران مجھے سردی کی وجہ سے بے حد مشکل ہوئی، میری عمر 57 سال ہے اور میں ریٹائرمنٹ سے قریب ہوں، میں صرف چڑھائی کر کے ہی پیسہ کماتا ہوں۔فرانسیسی سپائڈر مین کے اس کارنامے کا مقصد فرانس میں جاری پینشن اصلاحات کے خلاف مظاہرین کی حمایت کرنا تھا۔
تازہ ترین