• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانون کی بالادستی یقینی بنانے کیلئے مثبت کردار ادا کرینگے، ثروت قادری

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کیلئے مثبت کردار ادا کرینگے، انتہاپسندی اور جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس کی خدمات قابل ستائش ہیں، منشیات وجرائم کے خاتمے اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کیلئے نئی نسل میں شعور اجاگر کریں گے، کراچی پولیس کی نشترپارک کے جلسے میں فول پروف سیکیورٹی پرشکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستان سنی تحریک قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کیلئے شعوری مہم کا آغاز کریگی، جن معاشروں میں قانون کی بالادستی نہیں ہوتی وہاں جرائم جنم لیتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن سے ملاقات میں کیا، اس موقع پر پی ایس ٹی مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان فہیم الدین شیخ،محمد طیب قادری بھی موجود تھے، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کہا کہ پولیس اپنا فرض سمجھ کر عوام کی خدمت اور جرائم کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے، منشیات اور جرائم کے خاتمے کیلئے علماء کرام بھی اپنے خطابات میں عوام میں شعور اجاگر کریں، ثروت اعجاز قادری کا کہناتھا کہ علماء ومشائخ اہلسنت نے ہمیشہ قانون کی بالادستی کو فوقیت دی، پولیس کے ساتھ مل کر اچی سے جرائم کو ختم کرنے کیلئے مثبت کردار ادا کرتے رہینگے۔

تازہ ترین