آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات2؍رجب المرجب 1441ھ 27؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ایک ہفتہ کے دوران سندھ بھر سے 2502ملزمان کوگرفتار کیا،پولیس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ پولیس نےگزشتہ ایک ہفتہ کے دوران جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں، پولیس مقابلوں، علاقہ گشت ،پکٹنگ جیسے اقدامات کی بدولت 1354مفرور، 490اشتہاریوں و دیگر658 ملزمان سمیت مجموعی طور پر 2502ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا، کراچی پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 344مفرور، 28اشتہاری و دیگر264ملزمان سمیت مجموعی طور پر636ملزمان کورنگے ہاتھوں گرفتارکیا جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا، حیدر آباد پولیس نے چھاپہ مار کاروائیاں کر کے271مفرور، 86 اشتہاری و دیگر257ملزمان سمیت مجموعی طور پر614ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کیا، سکھرّ پولیس نے 311مفرور، 150اشتہاری و دیگر 84 ملزمان سمیت مجموعی طور پر545ملزمان کو گرفتار کیا، لاڑکانہ پولیس نے 199 مفرور، 194 اشتہاری و دیگر21 ملزمان سمیت مجموعی طورپر414ملزمان کر گرفتار کرکے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کیا، شہید بینظیرآباد پولیس نے چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران 191مفرور،31اشتہاری و دیگر13 ملزمان سمیت 235 ملزمان

گرفتار کئے، میرپور خاص پولیس نے جرائم کیخلاف کارروائیوں کے دوران 38 مفرور و دیگر20 ملزمان سمیت58 ملزمان گرفتار کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید