• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثے اور دیگر واقعات میں خواتین سمیت 5افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثے اور دیگر واقعات میں خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے، تفصیلات کے مطابق گلبہار کے علاقے لسبیلہ چوک کے قریب خاتون کی لاش ملی،پولیس نے سول اسپتال منتقل کیا ، جہاں 25 سالہ متوفیہ سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی،پولیس نے بتایا ڈاکٹروں نے اپنی رپوٹ میں وجہ موت نشے کی زیادتی قرار دی ہے ،بلدیہ اتحاد ٹاؤن کے علاقے جھنگوی چوک کے قریب 52 سالہ ممتاز کی لاش ملی، پولیس نے سول اسپتال منتقل کیا،پولیس نے بتایا ہے ڈاکٹروں نے وجہ موت طبعی قرار دی ہے ، صدر تھانے کی حدود عائشہ باوانی اسکول کے قریب آفیسرز کالونی میں گھر سے 15سالہ مریم دختر امین کی پھندا لگی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کے مطابق متوفیہ نے گھریلو ناچاقی کے بعد پھندا لگا کر خودکشی کی ہے،عید گاہ تھانے کی حدود راجہ مینشن میں فلیٹ سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی جیسے سول اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں متوفیہ کی شناخت 60سالہ اسماءزوجہ دلشاد کے نام سے کی گئی ہے ،کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود چمڑا چورنگی کے قریب تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 20سالہ عبدالغنی جاں بحق ہوگیا ،جس کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

تازہ ترین