• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (جنگ نیوز) سابقہ ماڈل اور معروف اداکارہ عفت عمر جمعہ کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ کی مہمان ہوں گی۔ اُن کے ساتھ (ڈمی) دانشور بھی موجود ہوں گے جو شو کا لطف دوبالا کریں گے۔ پروگرام کے دوران ایک موقع پر عفت عمر کا کہنا تھا کہ تابعدار ہمیشہ بیوی ہی کیوں شوہر کیوں نہیں ہوتا؟۔ جبکہ (ڈمی) دانشور نے ”میرا قلم میری مرضی“ کو موضوع بناتے ہوئے سڑکوں پر آنے کا اشارہ دیا۔ ”حریم شاہ سے ملنے کی خواہش، شیخ کی شیخیاں اور فواد کے ہاتھ ریڈار کی پہنچ سے دور، نظموں میں لپٹا شخص سر بازار رُسوا، سیاحت کے راستے میں بھیڑیوں کے ڈیرے، بھوت پریتوں کے بغیر کامیاب ہارر فلم اور حکومتی نااہلی نے رانا ثنا کو بھی ہیرو بنا دیا“ یہ تمام موضوعات بھی ”خبرناک“ کی زینت بنیں گے۔ طنز و مزاح سے بھر پور شو علی میر اور عائشہ جہانزیب کے ساتھ رات 11 بجکر5منٹ پر دکھایا جائے گا۔
تازہ ترین