• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد؛ بیشتر علاقوں میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآباد میں گیس کی بندش اور گیس پریشر میں کمی کے بعد شہریوں نے گیس پریشر میں اضافے کے لئے کمپریسر مشینیں خریدنا شروع کردیں ۔ حیدرآباد کے بیشتر علاقوں میں سوئی گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے، درجنوں علاقوں میں 24 گھنٹے گیس پریشر میں کمی یا بندش معمول بننے کے بعد شہریوں نے گیس پریشر میں اضافے کے لئے گیس پریشرمشینیں خریدنی شروع کردی ہیں۔ گذشتہ کئی ماہ سے پھلیلی، نورانی بستی، آفندی ٹاؤن، امریکن کوارٹرز، بلدیہ کالونی، پٹھان کالونی، لطیف آباد نمبر 4,8,9,12، ٹنڈو یوسف، سحرش نگر، بھٹائی نگر و دیگر علاقوں میں گیس پریشر میں کمی اور گیس کی بندش کے باعث شہریوں کے لئے اپنے گھروں میں کھانا بنانا ناممکن ہوگیا ہے۔
تازہ ترین