• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

برطانوی شاہی جوڑے کا پاکستانی ریستوران کا دورہ‘ مینگو اورقلفی ملک شیکس بنائے

برطانوی شاہی جوڑے کا پاکستانی ریستوران کا دورہ


کراچی(نیوزڈیسک) برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے بریڈفورڈ میں ایک پاکستانی ریستوران کا دورہ کیا اور وہاں مینگو اور قلفی کے ملک شیکس بنائے۔ شاہی جوڑے نے پاکستانی نژاد باکسر عامر خان سے ملاقات بھی کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق شاہی خاندان میں جاری کشیدگی کم ہونے کے بعد شاہی جوڑا لوگوں سے ملنے بریڈ فورڈ پہنچ گیا۔عوام شہزادہ اور شہزادی کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے تا ب نظر آئے، شاہی جوڑے نے پاکستانی ریستوران کا دورہ بھی کیا اور لذیذ کھانوں سے اپنے دورہ پاکستان کی یاد تازہ کی۔برطانوی شہزادی پاکستانی فالودے کی دلدادہ نکلیں، شاہی جوڑا اپنے پسندیدہ کھانوں سے لطف اندوز ہوا۔

تازہ ترین