• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شراب اور منشیات برآمد، ملزموں کی گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار زخمی

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) سی آئی اے پولیس نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر گاڑی سے 39بوتل انگلش شراب ، 6225گرام چرس، 1550گرام ہیروئن ، 35گرام آئس ،2 پسٹل معہ ایمونیشن اور ایک رائفل برآمد کرلی۔ کارروائی کے دوران ملزمان نے تیز رفتار گاڑی پولیس ٹیم کو مار دی جس سے پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ، واقعہ تھانہ گولڑہ کے علاقہ سیکٹرG-13/1 ڈبل روڈ پر ناکہ پر پیش آیا۔ واقعہ میں سب انسپکٹر محمد انعام اللہ کی ٹانگ ٹوٹ گئی ، دیگر ملازمین بھی زخمی ہوئے۔ فرار ہونے والے ملزمان کانام محمد وسیم عرف پادری ، عزیز اللہ عرف زُلی معلوم ہوا ۔ ایک نامعلوم ساتھی بھی ہمراہ تھا ۔
تازہ ترین