آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل23؍جمادی الثانی 1441ھ 18؍ فروری2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

شہری ہیلمٹ کی اہمیت ، افادیت اور سیفٹی کو سمجھیں ،آر پی او

راولپنڈی( سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈ ی سہیل حبیب تاجک نے کہا ہے کہ ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیلئے اتنا ہی ضروری ہے جتنی جسم کی تندرستی کے لئے غذا، شہری ہیلمٹ کی اہمیت ، افادیت اور سیفٹی کو سمجھیں اور موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ اس امر کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پشاور روڈ پر فرینڈلی پولیسنگ کے تحت موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ تقسیم اور پہناتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف ، سرکل کے ڈی ایس پیز،نجی یونیورسٹی کے اساتذہ و طلباء اور مبین انور بھی موجود تھے۔ اس موقع پر آر پی او سہیل حبیب تاجک اور سی ٹی او محمد بن اشرف نے موٹر سائیکل سواروں کو خود ہیلمٹ پہنائے اور بریفنگ دی ۔شہریوں کی کثیر تعداد نے ٹریفک پولیس کی ہیلمٹ آگاہی مہم میں دلچسپی لی اور ہیلمٹ پہنانے کے حوالے سے دیئے جانے والے پیغام کو سراہا۔ ریجنل پولیس آفیسر نے ٹریفک پولیس کو احکامات جاری کئے کہ دوسرے مرحلے میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوارو ں کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی شروع کی جائے۔ انہو ں نے کہا کہ شہریوں کی آن گرائونڈ جان و مال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں اس حوالے سے مربوط لائحہ عمل مرتب کر کے عملی طور پر اس پر کام کیا جائے تاکہ شہریوں کی زندگیوں

کو محفوظ بنایا جا سکے ۔دریں اثناءآر پی او راولپنڈی نے کہاہے کہ پولیس ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ پولیس اہل کار اپنی تمام تر توجہ جرائم کی بیخ کنی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ پر مرکوز رکھیں۔وہ جمعرات کو اہلکاروں کے مسائل سننے کے لئے ہونے والے اجلاس میں اہلکاروں سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے افسران و ملازمین کو باری باری سننے کے بعدموقع پر احکامات جاری کئے۔

اسلام آباد سے مزید