• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب یونیورسٹی میں انٹرویو کی مہارت اورسی وی تیار کرنے پرتربیتی سیشن

لاہور(خبر نگار)پنجاب یونیورسٹی کیرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام شعبہ ایلیمنٹری ایجوکیشن کے اشتراک سے انٹر ویو کی مہارت اور بہترین سی وی تیار کرنے پر تربیتی سیشن کا انعقادکیا گیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر کیرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر ڈاکٹرعبد القیوم چوہدری، بی ایڈ (آنرز)،ایم اے ارلی چائلڈ ہڈایجوکیشن اور ایم اے ایلیمنٹری ایجوکیشن کے طلباؤ طالبات نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر کیرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر ڈاکٹر عبدالقیوم چوہدری نے کہا کہ تربیتی سیشن کے انعقاد کا مقصد طلبہ کی تعلیم کے ساتھ صلاحیتوں اور مہارتوں میں نکھار پیدا کرناہے تاکہ انہیں روزگار کے حصول میں کامیابی مل سکے۔
تازہ ترین