• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایس پی آپریشنز کا تھانہ قادر پورراں کا دورہ، سکیورٹی،دیگر امور کا جائزہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز محمد کاشف اسلم نے تھانہ قادر پورراں کا دورہ کیا،انہوں نے ریکارڈ ، حوالات، تھانے کی سکیورٹی اور دیگر امور کا جائزہ لیا،انہوں نے حوالات اور تھانہ میں نصب کیمروں کو چیک کیا اور ہدایت کی کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کیمرے درست حالت میں کام کر رہے ہوں،انہوں نے ہدایت کی کہ اشتہاری ملزمان کو گرفتار کریں اور رہائی یافتہ عادی مجرمان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں،بعدازاں انہوں نے پولیس چیک پوسٹ شالیمار پل رانگو کا بھی دورہ کیا۔
تازہ ترین