آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل30؍ جمادی الثانی 1441ھ 25؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ڈی جی لوکل گورنمنٹ کا دورہ ، صفائی کا جائزہ،گرین اینڈ کلین واک کی قیادت

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ آسیہ گل نے گرین اینڈ کلین مہم کے سلسلے میں ملتان کا دورہ کیا،انہوں نے امیر آباد یونین کونسل میں صفائی کا جائزہ لیا، اس موقع پر مینجنگ ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ناصر شہزاد ڈوگر، منیجرآپریشنزداود مکی اور ڈپٹی منیجر آپریشنز انوار الحق بھی انکے ہمراہ تھے،ڈائریکٹر جنرل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرین اینڈ کلین مہم وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار گرین اینڈ کلین پنجاب مہم کو خود مانیٹر کر رہے ہیں، ملتان میں گرین اینڈ کلین مہم کے ورکنگ پلان پر عمل جاری ہے اور تمام محکمے اپنے ٹارگٹ کی طرف بڑھ رہے ہیں،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا ہے،اس موقع پر ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے کہا کہ ڈی جی لوکل گورنمنٹ کے دورے سے ہمارا حوصلہ بڑھا ہے، کمپنی گرین اینڈ کلین پاکستان انڈیکس کے مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے کے لئے پرعزم ہے،اس موقع پر ڈی جی لوگل گورنمنٹ نے امیر آباد میں گرین اینڈ کلین ملتان کے سلسلے میں منعقدہ واک کی قیادت بھی کی اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے شمس آباد میں ٹرانسفر اسٹیشن کا دورہ بھی کیا بعد ازاں انہوں نے حبیبہ سیال میں لینڈ فل سائٹ کا معائنہ بھی کیا۔

ملتان سے مزید