• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،ورچول یونیورسٹی میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا

پشاور (لیڈی رپورٹر) ورچول یونیورسٹی کے زیر اہتمام میں نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقادکیا گیا جس میں مختلف شعبوں کے طلبہ نے شرکت کی اس موقع پر سمیڈ اکی طرف سے کامران اور رحمہ ریاض نے نوجوانوں اور طلبہ کو انٹرپرینیور شپ مختلف حوالوں سے آگاہ کیا اور انہیں اپنا کروبار شروع کرنے کےحوالے سے ملٹی میڈیا پر نا صرف فوائد بتائے بلکہ انہیں مختلف آئیڈیاز بھی دیئے انہوں نے کہا کہ آج کل چھوٹے اور درمیانی طبقے کے کاروباری ادارے رتقی کے نئے اگق پر ہیں ھمارا نوجوان اور پڑھا لکھا طبقہ انٹرپرینیور شپ کی طرف توجہ دے اس اس کے ہنر اور طریقے سیکھے تا کہ مجموئی طور پر ملک اور افرادی طور پر لوگوں کے حالات زندگی بہتر ہو سکیں ۔ اس موقع پر چالیس کے قریب طلبہ نے ٹریننگ سے مستفید ہوتے ہوئے کاروبار کے حوالے سے خصوصی دلچسبی لی اور ذعوعی معولومت حا صل کی تقریب میں ورچول یونیورسٹی کیمپس کے مینیجر امان اللہ نے کہا کہ م ورچول یونیورسٹی کی طرف سے سمیڈا سے درخواست کی گئی تھی کہ ان کے نمائدے طلبہ کو عملی زندگی میں قدم رکھنے اور کسی بھی شعبے میں شمولیت اختار کرنے سے قبل انٹرپرینیور شپ سے آگاہی حاصل کر لیں۔
تازہ ترین