• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران اتحاد میں دراڑ مکافات عمل ہے،جمیل گوندل

نیو یارک (پ ر )انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ نیویارک کے صدر محمدجمیل گوندل نے کہا ہے کہ حکمران اتحاد میں دراڑمکافات عمل ہے،اس توڑپھوڑ کاکسی وقت بھی ڈراپ سین ہوسکتا ہے۔عمران خان نے اپنے ہر اتحادی کی خودداریاورخوداعتمادی کوبلڈوزکردیا ہے۔ کرپشن میں لتھڑے عناصر کے ساتھ ڈیل اور ڈھیل سے تخت اسلام آبادکادھڑن تختہ ہوجائے گا۔وہ ایک استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اوروفاقی وزراءکے بیانات تضادات کامجموعہ ہیں،حکمرانوں کو اپنے وعدے وفااورعوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ پاکستان میں اپوزیشن اور سیاسی پارٹیوں کی قیادت احتساب کے ڈر سے خاموش ہے جب کہ عوام مہنگائی اوربیروزگاری کیخلاف شورمچارہے ہیں ۔ محمدجمیل گوندل نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان سمیت وفاقی وزراءعوامی ایشوزپربات کرنے کی بجائے محض پوائنٹ اسکورنگ کررہے ہیں ۔آرمی ترمیمی ایکٹ پارلیمنٹ سے پاس ہونے کاکریڈٹ پی ٹی آئی کوہرگزنہیں جاتا ۔عمران خان ʼʼاسٹیٹس کوʼʼکے حامی ہیں،انہوں نے نظام کی تبدیلی کے نام پرعوام کو بیوقوف بنایااوراقتدارمیں آنے کے بعد انہیں مختلف مافیاز کے رحم وکرم پرچھوڑ دیا ہے ۔
تازہ ترین