• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع وسطی، 20چارجڈ پارکنگ مقامات پارکنگ فیس سے مستثنیٰ

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ضلع وسطی کے 20 چارجڈ پارکنگ مقامات کو پارکنگ فیس سے مستثنیٰ کر دیا گیا، چئیرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی نے کہا کہ پارکنگ فیس سے آزاد کیے گئے مقامات پر کسی بھی قسم کی پارکنگ فیس غیر قانونی ہوگی اراکین کونسل کی متفقہ منظوری سے ضلع وسطی کے 20چارجڈ پارکنگ مقامات کی پارکنگ فیس ختم کرکے عوام کو مزید ریلیف فراہم کردیا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے گزشتہ کئ روز سے مختلف مقامات پر پارکنگ فیس کی زائد وصولی اور ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ سے متعلق لاتعداد شکایات موصول ہورہی تھیں جن 20 مقامات پر چارجڈ پارکنگ کی فیس ختم کی گئ ہے ان میں بی اماں پارک سیکٹر 11-C نارتھ کراچی، ٹو کے ڈی اے چورنگی سروس روڈ، سُپر مارٹ نارتھ ناظم آباد، نورانی گراؤنڈ بلاک N فیڈرل بی ایریا، بچت بازار 4-K چورنگی سیکٹر 5-K نارتھ کراچی، تعلیمی باغ فیڈرل بی ایریا، ہارڈویئر مارکیٹ نارتھ ناظم آباد، بلاک D نارتھ ناظم آباد، شاہراہ چشتی نارتھ ناظم آباد، ڈائمنڈ سُپر مارکیٹ فیڈرل بی ایریا، سر سید پارک فیڈرل بی ایریا، عرشی شاپنگ سینٹر انٹرنل روڈ فیڈرل بی ایریا، آئی اون کراچی پارک ناظم آباد نمبر 4 ، بالمقابل سی این جی پمپ نزد سُپر مارکیٹ ناظم آباد نمبر 4، پاپوش نگر خلافت چوک ناظم آباد، چائولہ مارکیٹ ناظم آباد، موبائل مارکیٹ پاپوش نگر ناظم آباد، باڑہ موبائل مارکیٹ سیکٹر5C-4نارتھ کراچی، بچت بازار سنگم گراؤنڈ فیڈرل بی ایریا، طالب چمن پارک بلاک J نارتھ ناظم آباد شامل ہیں۔

تازہ ترین